دبئی:3 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے دبئی میں اپنے دورہ کے دوران اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچہ مزدوری یا غلامی سے آزاد کرائے گئے بچوں کی اقتصادی، سماجی، نفسیاتی اور تعلیمی بحالی کے لئے بھارت کی پالیسی بے حد مضبوط ہے۔
سال 2014 میں امن کا نوبل انعام جیتنے والے ستیارتھی نےکہا کہ بچوں کی بحالی کی تجویز برازیل، چلی، نائیجیریا اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک میں بہتر ہیں۔ ستیارتھی نے کہاکہ ظاہر ہے کہ ہم کرپشن، تغافل اور تاخیر کے مسائل سے جوج رہے ہیں۔
بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے 65 سالہ سماجی کارکن نے کہا کہ اب بھارت میں ہمارے پاس بچہ مزدوری یا غلامی سے آزاد کرائے گئے بچوں کے اقتصادی، سماجی، نفسیاتی اور تعلیمی بحالی کے لئے بہت مضبوط بازآبادکاری کی تجاویز ہیں ۔
ان کی تنظیم چلڈرنس فاؤنڈیشن کے کام پر مبنی دستاویزی فلموں کی اسکریننگ متحدہ عرب امارات میں کررہی ہیے۔ ستیارتھی بچوں پر انڈین بزنس پروفیشنل کونسل کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔